• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حارث رؤف اب کوئی غلطی نہ کرنا، فخر زمان کی حارث کو وارننگ

فخر زمان کی حارث کو وارننگ
فخر زمان کی حارث کو وارننگ

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی کو کپتان بنانے کے اعلان پر ساتھی کرکٹرز ایک دوسرے کو وارننگ دینے لگے۔

فخر زمان نے ٹوئٹر پر شاہین شاہ آفریدی کو کپتان بنائے جانے کے اعلان کے بعد انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ ابھی ہمیں ایک لمبا سفر ساتھ طے کرنا ہے۔

انہوں نے ساتھ ہی ساتھی کرکٹر حارث رؤف کو وارننگ بھی دی، فخر زمان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اب کوئی غلطی نہ کرنا میچ میں۔‘

حارث رؤف نے جواب میں کہا کہ مجھے اپنے اسکیپر پر پورا اعتماد ہے وہ کچھ نہیں کہتا۔

انہوں نےشاہین شاہ آفریدی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

خیال رہے کہ لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے گزشتہ روز پی ایس ایل کے سیزن سیون کیلئے ٹیم کی قیادت سہیل اختر کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کے سپرد کی۔

تازہ ترین