وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری پریس کانفرنس کے دوران ایک بار پھر غلطی کر بیٹھے۔
وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں فواد چوہدری کی زبان پھسل گئی اور ایک غلطی کرگئے۔
انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان دنیا میں کورونا کا بڑا ایکسپورٹر ہے۔
وفاقی وزیر کے غلط بولنے پر صحافیوں نے فواد چوہدری کی بات کی تصحیح کی تو انہوں نے اپنی بات کی وضاحت کی۔