• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیزے شاہ کی سگریٹ پیتے ویڈیو وائرل، مداحوں کے جذبات مجروح

کراچی (آئی این پی) معروف اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ کی سگریٹ پیتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔علیزے شاہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں وہ گاڑی میں بیٹھے سگریٹ پیتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔علیزے شاہ کی اس وائرل ویڈیو سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے ساتھ بیٹھے لوگوں کے ساتھ باتوں میں مصروف کہیں جا رہی ہیں اور اس ویڈیو کے بننے سے بالکل لا علم ہیں۔علیزے شاہ کی اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر منفی اور مثبت دونوں طرح کے تبصروں کی بارش کر دی گئی ہے۔چند انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ سگریٹ پینا علیزے شاہ کا ذاتی فعل ہے کسی کو ان پر انگلی اٹھانے کا حق نہیں ہے تاہم بہت سے مداحوں کے جذبات علیزے شاہ کے سگریٹ پینے سے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

تازہ ترین