• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

70 سے زائد ٹیکسٹائل ملوں کو گیس بحال ، اپٹما


چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (آپٹما) رحیم ناصر کا کہنا ہے کہ 70 سے زائد ٹیکسٹائل ملوں کو گیس بحال کر دی گئی ہے،باقی 100 ملوں کی گیس آج رات تک بحال ہو جائے گی۔

اپنے ایک بیان میں چیئرمین اپٹما نے بتایا کہ ٹیکسٹائل ملوں کو گیس دو ہفتے قبل بند کی گئی تھی۔

سوئی گیس حکام کا اس متعلق کہنا ہے کہ ملز مالکان نے عدالت سے حکم امتناعی واپس لے لیا ہے،ان ٹیکسٹائل ملز کو اب 9 ڈالر فی ایم بی ٹی یو یونٹ پر گیس ملے گی۔

حکام نے مزید بتایا کہ گھریلو صارفین کو پریشر پورا دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جیو نیوز سے گفتگو میں اپٹما کےسیکر ٹری جنرل شاہد ستار نے بتایا تھا کہ وفاقی حکومت اور اپٹما کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔

سیکرٹری جنرل اپٹما نے کہا کہ سیکرٹری پیٹرولیم اور مشیر تجارت عبد رزاق داؤد کے مشکور ہیں۔

تازہ ترین