• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختیار کار کے گھر سے ملازم کی لاش برآمد، مقدمہ اے ٹی سی کو منتقل

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر7نے مختیار کار قاسم آبادکے گھر سے ملازم نوجوان کی لاش کی برآمدگی‘ گھرپر حملے توڑپھوڑ ‘مختیار کار اس کے بھائی اور سابق ایس ایچ او انعام الحسن جونیجو ودیگر پولیس اہلکاروں پرتشدد کے سرکاری مدعیت میں درج کرائے گئے مقدمہ کو تفتیشی آفیسر کی رپورٹ کے بعد انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کر کے اے ٹی سی کو رٹ حیدرآباد منتقل کرنے کاحکم دیدیا۔ جبکہ مختیار کار ماجد خاصخیلی کی بیوی کی جانب سے حملے‘ تشدد کی ایف آئی آر کو سی کلاس میں خارج کرنے کا حکم دیدیاہے۔ واضح رہے کہ نسیم نگر تھانے کی حدود میں گھریلو ملازم عثمان سولنگی کی مبینہ خودکشی کو سومرو برداری نے قتل قراردیتے ہوئے مختیار کار ماجد خاصخیلی اور اس کے بھائی واجد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی جس پرعدالت نے تفتیشی آفیسر کی رپورٹ کے بعد عثمان سولنگی کی ہلاکت کو خودکشی قرار دیدیا ہے واضح رہے کہ اس واقعہ کی 3الگ الگ ایف آئی آر درج کی گئی تھیں۔

سندھ بھر سے سے مزید