تھرپارکر(رپورٹ عبدالغنی بجیر) مٹھی میں تھرسجاگ ستھ کی جانب سے دریائے سندھ سے مجوزہ کینال منصوبوں کے خلاف مشعل بردار ریلی نکالی گئی۔سالم سمیجو،ارباب عمران کی قیادت میں تفریحی مقام گڈھی بھٹ سے کشمیر چوک تک نکالی گئی ریلی میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے مشعلیں اٹھا کر کشمیر چوک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ سے کئنال منصوبے کو سندھ کے عوام مکمل طور مسترد کر چکے ہیں۔وفاقی حکومت اس متنازعہ منصوبے کو فوری ختم کرے۔