• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی کینالز کیخلاف جے یو آئی آج گڈو بیراج سے ٹھٹھہ تک دھرنے دیگی

جیکب آباد (نامہ نگار)گڈو سے دریا کے آخری کنارے ٹھٹھہ تک جے یو آئی سندھ کی جانب سے آج 6 اپریل کو ایک ہی وقت کینالوں کے خلاف پوری سندھ میں قائد سندھعلامہ راشد محمود سومرو کی قیادت میں بڑے دھرنے ہونگے عوام گھروں سے نکلیں جے یو آئی سندھ کے پریس سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام سندھ کی جانب سے پورے سندھ میں سندھو دریاپر کینالوں کے خلاف آج 6 اپریل کو ایک ہی وقت گڈو سے دریاکے آخری کنارے ٹھٹھہ تک تمام بیراجوںپر مظاہرے نکال کے بڑے دھرنے دیئے جائیں گے جس کی قیادت جے یو آئی سندھ کے قائد علامہ راشد محمود سومرو کرینگے۔ یہاعلامیہ جے یو آئی سندھ کے انفارمیشن سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری نے پریس ریلیز میں جاری کیا ہے،جے یو آئی کی جانب سے دھرنے گڈو بیراج،سکھر بیراج،لاڑکانہ خیرپور پل،دادو مورو پل،آمری پل،جامشور پل۔ٹھٹھہ سجاول دولھ دریا پل پر ایک وقت دیئے جائیں گے ،دھرنوں میں جے یو آئی سندھ کے امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی،مفتی سعود افضل ہالیجوی، عبدالرزاق عابد لاکہو،مولانامحمد صالح الہداد،مولانا محمد صالح انڈھڑ،مولانا عبدالمالک ٹالپر،مولانا محمد رمضان پہلپوٹو،مولانا لغاری،سلیم سندہی اور دیگر مرکزی اور صوبائی قائدین خطاب کریں گے۔اس موقع پر جے یو آئی سندھ کے قائد علامہ راشد محمود سومرو اگلے آئندہلائحہ عمل کا اعلان کرینگے،یاد رہے کہ جے یو آئی سندھکینالوں کے خلاف سندھو بچاؤ سندھ بچاؤ مہم چلا رہی ہے اور عزم کیا ہے کہ غیر شرعی اور غیر قانونی کینالوں کو کالاباغ ڈیم کی طرح ختم کروائیں گے۔

سندھ بھر سے سے مزید