• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرغی مافیا نے غریب طبقے سے گوشت کھانے کا حق بھی چھین لیا

شکارپور (نامہ نگار) مرغی مافیہ نے شکارپور میں غریب و متوسط طبقے سے مرغی کے گوشت کھانے کا حق بھی چھین لیا ہے. شہر کے تمام علاقوں میں مرغی فروشوں نے گوشت کی قیمت بڑھاکر 8سو روپے فی کلو کردی ہے. جس سے غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے. اس سلسلے میں شہریوں نے شکایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ رمضان سے قبل 530 روپے کلو ملنے والا مرغی کا گوشت رمضان المبارک میں 740روپے فروخت ہورہا تھا. جوکہ عید کے بعد سے بڑھتے ہوئے 800روپے تک پہنچ گیا ہے. جو ان کی پہنچ سے باہر نکل چکا ہے. انہوں نے کہا کہ متوسط طبقہ پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے. جہاں اشیائے خوردونوش سمیت ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے. اب غریب آدمی نے بکرے اور گائے کے گوشت کے ساتھ مرغی کے گوشت سے بھی ہاتھ دھولیے ہیں. انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ مرغی کے گوشت سمیت دیگر اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا سختی سے نوٹس لیکر شہریوں کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبنے سے بچایا جائے۔نوشہرو فیروز سے نامہ نگار کے مطابق شہر میں زندہ مرغی کا فی کلو نرخ 520 روپے جبکہ تیار گوشت 900سے 980 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

سندھ بھر سے سے مزید