جیکب آباد (نامہ نگار) جیکب آباد بلدیہ کے خط پر بھی چیف سیپکو خاموش،واٹر سپلائی فیڈر پر غیر قانونی کنڈے نہ ہٹائے گئے،واٹر سپلائی فیڈر سے پورا مولاداد فیڈر چوری پر چلنے لگا،بڑے پیمانے چوری اور بجلی کے غیر قانونی استعمال کا سلسلہ جاری تفصیلات کے مطابق جیکب آباد بلدیہ کے خط کے باوجود سیپکو چیف نے تاحال خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں واٹر سپلائی فیڈر سے پورا مولاداد فیڈر چوری پر چلایا جا رہا ہے بڑے پیمانے پر واٹر سپلائی فیڈر پر بجلی چوری اور غیر قانونی کنڈوں کا خاتمہ نہیں کیا جاسکا چیف میونسپل افسر جیکب آباد کی جانب سے دو بار چیف سیپکو کو خط لکھ کر واٹر سپلائی فیڈر پر لگے غیر قانونی کنڈوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کی درخواست کی گئی لیکن اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی واٹر سپلائی فیڈر پر چوری برسوں سے جاری ہے واٹر سپلائی فیڈر پر بجلی صبح 6سے رات 10بجے تک مسلسل بلا تعطل کی سیپکو کی جانب سے فراہم کی جاتی ہے اس طرح واٹر سپلائی فیڈر پر کاروائی نہ ہونے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر بجلی چوری کا سلسلہ بلا خوف کے جاری ہے واٹر سپلائی فیڈر سے بجلی چوری کرکے چکیاں،برف کے کارخانے،ہوٹلز اور متعدد دیہات چلائے جارہے ہیں اور سیپکو حکام اس چوری پر مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں وفاقی وزیر اویس لغاری کی جانب سے ملک میں بجلی چوری کے خاتمے کے لئے خصوصی مہم جاری ہے لیکن جیکب آباد میں یہ مہم بجلی چوری روکنے میں مکمل ناکام دکھائی دیتی ہے،اس سلسلے میں ایکسین سیپکو مختیار انصاری سے موقف لینے کے لئے رابطے کی کوشش کی گئی پرانکا نمبر اٹینڈ نہ ہوا۔