• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فقیر دلشاد علی مستانہ کیساتھ میرپور خاص پولیس کی بدسلوکی کیخلاف ریلی

ماتلی (نامہ نگار) تعلقہ ماتلی سندھ کی مشہورِ روحانی درگاہ شاہ دیوانہ سلطان ہاشمی گدینشین فقیر دلشاد علی مستانہ کے ساتھ میرپور خاص سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی بدسلوکی کے خلاف درگاہ کے مریدوں اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے ماتلی میں فلکارہ چوک سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء شہر کی مرکزی سڑک سے ہوتے ہوئی ماتلی پریس کلب کے سامنے کلب چوک پر احتجاجی دھرنا اور مظاہرہ کیا گیا سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس میر پورخاص کے خلاف شدید نعرے بازی کی دھرنے سے دونوں اطراف کی ٹریفک معطل ہو گئی انے اور جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس موقع پر رفیق میمن عبدالحناں میمن اور دانش میمن نے کہا کہ سٹیلائٹ ٹاؤن تھانہ کے پولیس اہلکاروں نے درگاہ کے گادہ نشین سے بد سلوکی جس سے عقیدت مندوں میں شدید غم و غصہ اور دل آزاری ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ سائیں فقیر دلشاد علی مستانو نے ہمیشہ محبت اور امن کا پیغام دیا انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سیٹلائٹ ٹاؤن ایس ایچ او اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کاروائی نہ گئی تو سندھ بھر میں احتجاجی مظاہروں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کیا جائیگا۔

سندھ بھر سے سے مزید