نوابشاہ(بیورو رپورٹ) سرکاری محکموں میں کرپشن کے خاتمے کے لیے بھرپور کوششوں کی ضرورت ہے کرپشن کینسر کی شکل اختیار کر گئی ہے جو بھی افسر کرپشن میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے گی ان خیالات کا اظہار کمشنر ندیم احمد ابڑو نے محکمہ اینٹی کرپشن کے افسران کے اجلاس کی صدارت کے موقع پر کیا اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن طارق علی سولنگی نے مختلف محکموں کے کل 18کیسز پیش کیے گئے، جن میں ریونیو ڈپارٹمنٹ کے 8، لوکل گورنمنٹ کے 6، ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کا 1، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس، پبلک ہیلتھ اور پولیس ڈپارٹمنٹ کا ایک ایک کیس شامل تھا کمشنر ندیم ابڑو نے 12کیسز میں اوپن انکوائری کا حکم جاری کیا جبکہ دیگر کیسز پر مزید کارروائی کے لیے ایک ہفتے کے اندر رپورٹ طلب کرلی گئی ہےاوپن انکوائری جن افسران و ملازمین کے خلاف دی گئی، ان میں ریونیو ڈپارٹمنٹ تعلقہ سنجھورو کے ذوالفقار علی ناریجو سینئر کلرک سب رجسٹرار سانگھڑریونیو ڈپارٹمنٹ نوشہرو فیروز، تعلقہ محراب پور کے سابق مختیار کار شفیق سومروسپروائزنگ تپیدار داؤد لاڑک تپیدار غلام شبیر بھُرٹ تپیدار عبد الواحید سہتو، تعلقہ بھریالوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ سانگھڑ کےسینئر کلرک محمد وسیم رحمانی دو کیسز یونین کونسل سیکریٹری نور احمد بروہی، ضلع سانگھڑ ایڈمن آفیسر ممتاز علی منگریو محمد بخش، حضور بخش، عباس منگریولوکل گورنمنٹ نوشہرو فیروز کے ڈسپینسر حمیر خان بالادی سکندر علی عباسی یوسی سیکریٹری نوآباد لیاقت علی لاشاری سابق چیئرمین یو سی نوآباد ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سانگھڑ کےتعلقہ کھپرو کے تعلقہ ایجوکیشن آفیسر غلام مصطفی لغاری اورڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس نوشہرو فیروز کے افسران کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔