• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجاول پولیس کی بروقت کارروائی، کار چھیننے والا گروہ گرفتار

سجاول (نامہ نگار) سجاول پولیس کی بروقت کارروائی، گاڑی چھیننے والا گروہ گرفتار، چھینی گئی گاڑی، موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی۔ گذشتہ رات سجاول کی تحصیل جاتی کے علاقے مرید کھوسو میں گاڑی چھیننے کا واقعہ پیش آیا، جہاں کراچی کے علاقے قائد آباد سے کرائے پر لی گئی گاڑی کے ڈرائیور سے اسلحے کے زور پر گاڑی، دو موبائل فونز اور نقدی چھینی گئی۔ اطلاع ملنے پر ایس ایس پی سجاول علینہ راجپر نے فوری طور پر کارروائی کی ہدایت کی، جس پر ڈی ایس پی سجاول، ایس ایچ او جاتی، ایس ایچ او سجاول، انچارج سی آئی اے اور انچارج نے بھاری نفری کے ہمراہ علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کی۔ پولیس نے دو گھنٹوں کے اندر دو مرکزی ملزمان منظور احمد ملاح اور رمضان رند کو گرفتار کرلیا، اور ان کے قبضے سے چھینی گئی گاڑی ، موبائل فونز اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایس ایس پی سجاول علینہ راجپر نے مؤثر اور بروقت کارروائی پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد اور نقد انعامات کا اعلان کیا ہے۔

سندھ بھر سے سے مزید