• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجاگ بار کی تحریک کا پانی کے عالمی دن 21 مارچ کو احتجاجی مظاہروں کا اعلان

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) سجاگ بار کی تحریک کی جانب سے دریائے سندھ سے نکلنے والی 6 نئی نہروں اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف پانی کے عالمی دن 21مارچ کو تمام سندھ میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں تحریک کے مرکزی صدر فضل کھوسو‘ حمید خشک‘ فضل بلاول لاشاری‘ سنیل گواریو نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے دور حکومت میں ”ارسا ایکٹ“ میں ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے دریا سے چھ نئی نہروں کے نکالنے کی اجازت دی گئی ہے، جب کہ کارپوریٹ فارمنگ کے بہانے سندھ کے لاکھوں ایکڑ زمین وفاقی حکومت کے حوالے کی گئی ہے، جسے سندھ کا بچہ بچہ رد کرتا ہے‘ ہم 21 مارچ 2025ءکو عالمی پانی کے دن کے موقع پر سندھ کے مختلف شہروں اور گاوں میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی زمینوں اور پانی کے تحفظ کے لیے اس احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔

سندھ بھر سے سے مزید