جیکب آباد (نامہ نگار)جیکب آباد پولیس کو 36مقدمات میں نامزد ملزم نے گرفتاری دیدی،ڈاکو نہیں کوئی جرم نہیں کیا پولیس نے جھوٹے مقدمات بنائے دو سال سے مفروری کی زندگی گزار رہا تھا انصاف کی امید پر گرفتاری دی ہے نثا ربنگلانی کی میڈیا سے گفتگو تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس کو 36مقدمات میں نامزد ملزم نے گرفتاری دیدی اس سلسلے ڈی ایس پی خدابخش نے بتایا کہ گرفتاری پیش کرنے والے ملزم پر ضلع کشمور جیکب آباد اور شکار پور میں 36مقدمات درج ہیں گرفتاری پیش کرنے والے نثار بنگلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکو نہیں نہ کوئی جرم کیا پولیس نے زیادتی کی اور جھوٹے مقدمات بنائے انصاف کی یقین دہانی پر گرفتاری پیش کی ہے دو سال سے مفروری کی زندگی گذار رہا تھا،وڈیروں کی مہربانی سے مقدمات بنے،جن مقدمات میں نامزد کیا گیا اسکے مدعی نے بھی بیان دیا ہے یہ ہمارا ملزم نہیں۔