• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دادو:عدالتی حکم پر بشام قبرستان میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے قبر کشائی کی

خیرپورناتھن شاہ(نامہ نگار) دادو میں واقع بشام قبرستان میں عدالتی حکم پر ڈاکٹرز کی ٹیم نے دوست کی جانب سے مبینہ زہر دیکر قتل کئے گئے نوجوان وزیرعلی شاہانی کی قبرکشائی کرکے سیمپلز لئے۔یاد رہے دو مہینے قبل مقتول نوجوان وزیر علی شاہانی کو ملزم دوست کالو قمبرانی نے مبینہ زہر دیکر قتل کیا تھا۔جبکہ دادو میں واقع نیو چوک کے مقام پر نوجوان کی جانب سے گداگر خاتون پر مبینہ چور ی کا الزام عائد کرکے خاتون پر سرے عام تشد کرتا رہا ۔لوگ کھڑے ہوکر تماشادیکھتے رہے تاہم کسی نے بھی خاتون کو بچانے کی کوشش نہیں کی۔دوسری جانب واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر مختلف تنظیموں کے رہنماؤں کی جانب سے سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔دریں اثناء سیتاروڈ پولیس نے ملزمان سے مبینہ مقابلہ کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہونے کا دعوی کیا۔پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار کئے گئے ملزم کی شناخت موسن المعروف محسن چانڈیو کے طور پر کی گئی۔جبکہ ملزم مختلف تھانوں پر متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہے۔جبکہ سن کے قریب واقع گاؤں قبی کے مقام پر بچوں کی معمولی بات پر برہمانی برادری کے دو گروہوں میں تصادم کے دوران سر پر چوٹ لگنے کے نتیجے میں بارہ سالہ لڑکا شاھدولد مجاھد حسین برھمانی سخت زخمی ہوگیا۔زخمی کو سول اسپتال حیدرآباد ریفر کیا گیا۔اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر زندگی کی بازی ہار گیا۔

سندھ بھر سے سے مزید