• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

24 گھنٹے کے دوران شہری لاکھوں روپے، کاروں و موٹرسائیکلز سے محروم

میرپورخاص(نامہ نگار)میرپورخاص اور اس کےگرد و نواح میں جرائم پیشہ عناصر بےلگام، کار اور موٹر سائیکل پرسوار مسلح ملزمان کھلے عام دندناتے پھر رہے ہیں،چوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں 24گھنٹوں کےدوران شہریوں کو لاکھوں روپے کیش،دوکاروں دوموٹرسائیکلوں اور کئی موبائل سے محروم کردیاگیا، شہری خوف زدہ، پولیس خاموش، تاجر برادری نے جرائم کی روک تھام کیلئے بھرپور احتجاج کاعندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم چور ٹاون تھانے کی حدود نور شاہ کالونی کے رہائشی ارشاد احمد کی کار اور غریب آباد تھانے کی حدودسے تاجر عبدالحفیظ چوہان کے گھر کے باہرسے کار چوری کر کے لے گئے سی سی ٹی وی کی رکارڈنگ میں دیکھاجاسکتاہے کہ ملزمان کارمیں آئے تھے،دریں اثناء ٹاون پولیس اسٹیشن کی حدود میں انتہائی گنجان کاروباری علاقے پوسٹ آفس چوک پر واقع ایزی لوڈ کی دوکان سے تین مسلح ڈکیت دن دھاڑے اسلحہ کے زور پر پانچ لاکھ روپے کیش اور 8قیمتی موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے،ملزمان کے چہرے کھلے ہوئے تھے،جبکہ ٹاون تھانے کی حدود مارکیٹ چوک سے عبدالرحمان شخص کی نئی موٹر سائیکل چوری کرلی گئی،چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تاجربرادری کے نمائیندوں نے سخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں انہوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پا کر تاجربرادری اور شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

سندھ بھر سے سے مزید