• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹ ڈیجی : لاپتہ نوجوان کی لاش گنے کی فصل سے برآمد

خیرپور(بیورو رپورٹ)کوٹ ڈیجی کے قریب لاپتہ نوجوان شفیق سولنگی کی گنے کی فصل سے لاش ملی لاش پر گولیوں کے نشانات ہیں مقتول نوجوان کے ورثاء تفصیلات کے مطابق کوٹ ڈیجی کے قریب لاپتہ نوجوان شفیق سولنگی کی گنے کی فصل سے لاش ملی ہے لاش پر گولیوں کے نشانات ہیں مقتول نوجوان کے والد عبداللہ سولنگی کے مطابق وہ گوٹھ علی محمد سولنگی کے رہائشی ہیں ان کا بیٹا گھر سے نکلنے کے بعد گھر واپس نہیں آیا تلاش کے بعد اس کی لاش گنے کی فصل سے ملی ہے ملزمان ان کے بیٹے کو گولیوں سے چھلنی کر کے لاش گنے کی فصل میں پھینک کر چلے گئے بیٹے کو کس نے قتل کیا کیوں قتل کیا اس کا پتا نہیں چل رہا بیٹے کے قتل پر خاندان میں بڑی مایوسی پھیلی ہوئی ہے پولیس کے مطابق نوجوان کے گنے کی فصل سے لاش ملنے کے واقعے کی انکوائری کی جا رہی ہے ۔

سندھ بھر سے سے مزید