• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ایئر لائنز پر سے یورپ، برطانیہ، امریکا کیلئے عائد پابندیاں ختم

پاکستان میں شعبۂ ہوابازی کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ ہوا بازی کی بین الاقوامی تنظیم ’اکاو‘ نے پاکستان سول ایوی ایشن پر عائد تمام پابندیاں ختم کر دیں، پی آئی اے سمیت تمام ملکی ایئر لائنز پر یورپ ، برطانیہ اور امریکا کے لئے عائد پابندیاں ختم ہوگئیں۔

ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن پاکستان کو اکاو کی جانب سے موصول ہوئے خط میں عائد تمام پابندیاں ختم کرنے کا بتایا گیا ہے۔

خط کے متن کے مطابق ہوا بازی کی بین الاقوامی تنظیم کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی پر پائلٹس کو لائسنس جاری کرنے کی پابندی بھی ہٹالی گئی ہے۔

اکاو نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی پر اپنے تمام سیفٹی اعتراضات واپس لے لئے ہیں اور پاکستان کےاقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

خط کے تحت پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئر لائنز پر یورپ ، برطانیہ اور امریکا کے لئے عائد پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل سی اے اے خاقان مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ سی اے اے کی کامیابی پاکستان کے لئے تاریخی سنگ میل ہے۔

ڈپٹی ڈی جی سی اے نادر شفیع نے کہا کہ اس کامیابی کے پیچھے تمام ریگولیٹری ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی ہوابازی کی تنظیم اکاو نے دسمبر میں پاکستان سول ایوی ایشن کا مکمل آڈٹ کیا تھا، آڈٹ کے دوران اکاو نے سی اے اے کو 72 اعشاریہ 77 فیصد رینکنگ دی تھی اور اطمینان کا اظہار کیا تھا۔


قومی خبریں سے مزید