سکھر ( بیورورپورٹ ) کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوسہ پر دو مقدمات اندراج کا معاملہ ، سکھر سمیت مختلف شہروں میں کیبل آپریٹر کی جانب سے احتجاجی سلسلہ جاری ہے ، مظاہرین کا درج مقدمات واپس لینے کا مطالبہ ، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائیگا ، پاکستان کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین عرفان علی کھوسہ پر دو مقدمات کے اندراج کے خلاف سکھر سمیت مختلف شہروں میں کیبل آپریٹرز کا احتجاجی سلسلہ جاری ہے ، کیبل آپریٹرز کی جانبسے پولیس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ چیئرمین عرفان کھوسو کے خلاف داخل مقدمات فوری واپس لیئے جائیں، اس سلسلے میں کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین عرفان علی کھوسہ نے بتایا کہ فلور مل میں محنت کشوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف آواز اٹھانے پر مقدمات درج کرائے گئے ہیں جو کہ سراسر ظلم اور زیادتی ہے ، دوسری جانب کیبل آپریٹرز نے بھی بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ متنبہ کیا ہے کہ اگر فی الفور مقدمات واپس نہ لیے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائیگا ۔