کراچی( ثاقب صغیر )ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون منتظر مہدی نے فیلڈ سرکلز کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے جاری کیسز، ریکارڈ اور دفاتر کا تفصیلی معائنہ کیا اور افسران سے بریفنگ لی۔انہوں نے ڈسپلن، حکمت عملی اور پروفیشنل ازم کو سراہتے ہوئے کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی نے مزید تیزی اور مؤثر نتائج کے لیے واضح اور سخت ہدایات جاری کیں۔