• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کی مدد کی، خواجہ آصف

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں جنگوں کے دوران پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کی مدد کی لیکن بدلے میں بدامنی کا سامنا کرنا پڑا۔ افغان حکام اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں اور ایسے عناصر کی پشت پناہی نہ کریں جو پاکستان میں معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے نہ صرف افغان قیادت بلکہ ان کے خاندانوں کی بھی دہائیوں تک مہمان نوازی کی جن میں سراج الدین حقانی کا خاندان بھی شامل ہے۔

ملک بھر سے سے مزید