• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم آصف خان کو چھاپہ مار کارروائی میں بیڈن روڈ لاہور سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزم حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے۔ ملزم سے مجموعی طور پر 1 کروڑ 1 لاکھ پاکستانی روپے برآمد ہوئے ہیں ۔ملزم سے موبائل فون اور حوالہ ہنڈی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید