• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ گل پلازہ، کمیشن کاچیف فائر افسر اور ڈی جی ریسکیو کو جرح کیلئے خط

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن نے محکمہ سول ڈیفنس کے افسر کے بیان پر چیف فائر افسر اور ڈی جی ریسکیو 1122کو جرح کے لئے خط لکھ دیا ۔ جوڈیشل کمیشن نے کہا ہے کہ اگر بیان پر جرح کا حق استعمال کرنا چاہتے ہیں تو 5مارچ تک تحریری طور پر آگاہ کریں۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کے روبرو محکمہ سول ڈیفنس کے افسر کی جانب سے بیان ریکارڈ کرایا گیا تھا جس میں انہوں نے فائر بریگیڈ اور ریسکیو کے کاموں میں تاخیر ہونے کے الزامات عائد کئے ہیں ۔

ملک بھر سے سے مزید