• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلفٹن، فلیٹ سے ضعیف العمر شخص، گارڈن میں فٹ پاتھ سے خاتون کی لاشیں ملی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کلفٹن میں فلیٹ سے ضعیف العمر شخص جبکہ گارڈن شو مارکیٹ میں فٹ پاتھ سے خاتون کی لاشیں ملی ۔ تفصیلات کے مطابق کلفٹن کے علاقے بلاک 8 گلیکسی اپارٹمنٹ میں گراؤنڈ فلور فلیٹ سے لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔متوفی کی شناخت 60 سالہ انیس ولد بچو کے نام سے ہوئی ۔گارڈن کے علاقے شو مارکیٹ نالے والی گلی کے قریب فٹ پاتھ سے40 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش ملی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔

ملک بھر سے سے مزید