• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونا فی تولہ 10 ہزار روپے مہنگا، چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ

کراچی (آئی این پی )سونے اور چاندی کی قیمت میں ایک با رپھر بڑااضافہ ہوگیا۔مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 10ہزار روپے مہنگا ہوکر 5 لاکھ 50ہزار 562روپے کا ہوگیا ۔دس گرام سونا 8574روپے مہنگا ہوکر 4لاکھ 72ہزار 18روپے کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ ایک تولہ چاندی 388روپے اضافے کے بعد 9862روپے پر پہنچ گئی ہے۔ دوسری طرف فی تولہ چاندی کی قیمت 270روپے اضافے کے ساتھ 9ہزار 474 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 232روپے کے اضافے سے 8ہزار 122روپے کی سطح پر آگئی۔
ملک بھر سے سے مزید