• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندری بلی کی سڑک پر مٹر گشتیوں سے ٹریفک جام


امریکی ریاست کیلوفورنیا کی ایک مصروف شارع پر سمندری بلی کی کیٹ واک نے مسافروں کو حیرانی اور مشکل سے دو چار کر دیا۔

جنگلی راستوں سے گزرنے والی سڑکوں سے اکثر اوقات ہی دلچسپ خبریں آتی رہتی ہیں جہاں عام انسان کا کبھی شیر تو کبھی بھالو سے سامنا ہو جاتا ہے جبکہ اس بار ایک معصوم سا جانور سمندری بلی سڑک پار کرنے کے چکر میں خبروں کی زینت بن گئی ہے۔

کیلی فورنیا ریاست کے شہر، سان ڈیاگو اینیمل شیلٹر ’سان ڈیاگو یونین ٹریبیون ‘ کی جانب سے اپنے ٹوئٹر کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر ایک سمندری بلی کی دلچسپ ویڈیو شیئر کی گئی ہے جو کہ اب سوشل میڈیا کے سب ہی پلیٹ فارمز پر وائرل ہے۔

سوشل میڈیا پر جانوروں سے بے حد لگاؤ رکھنے والے صارفین کی جانب سے سڑک پر مٹکتی اس بلی کی ویڈیو کو خوب شیئر اور لائیک کی جا رہا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید