• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران عباس نے علی اور صبور کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی

عمران عباس نے علی اور صبور کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی
عمران عباس نے علی اور صبور کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی

معروف پاکستانی اداکار عمران عباس نے حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی مشہور اداکارجوڑی صبور علی اور علی انصاری کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی ہے۔

عمران عباس نے اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کرنے کا ایک سیشن رکھا تو ایک مداح نے سوال کیا کہ ’آپ علی اور صبور کی شادی کی تقریبات میں شریک کیوں نہیں ہوئے؟‘

اداکار نے اس مداح کوجواب دیتے ہوئے لکھا کہ’اُنہوں نے ابھی کچھ ہفتوں پہلے اپنی والدہ کو کھویا ہےاور وہ ابھی اچھا محسوس نہیں کررہے ہیں‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’وہ کوشش کررہے ہیں کہ خود کو اس صورتحال سے نکال سکیں لیکن یہ کئی بار اُنہیں بہت مشکل لگنے لگتا ہے‘۔

عمران عباس نے لکھا کہ’ اللّٰہ نہ کرے کہ آپ میں سے کسی کو بھی زندگی میں اس سب سے گزرنا پڑے جس سے وہ گزر رہے ہیں‘۔

اُنہوں نے بتایا کہ’صبور نے اُنہیں شادی کی تمام تقریبات میں مدعو کیا تھا لیکن وہ( صبور) اُن کی حالت کو سمجھ سکتی ہیں اس لیے اُنہوں (صبور ) نے اداکار سے کہاتھا کہ اگر وہ اچھا محسوس نہیں کررہے ہیں تووہ (صبور ) شادی میں شرکت کے لیے زبردستی نہیں کریں گی‘۔

عمران عباس سے ایک اور صارف نے اس سیشن میں صبور علی کی بہن اور اداکارہ سجل علی کے بارے میں پوچھا تو اُنہوں نے بتایا کہ’ اُنہیں یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے کہ وہ پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے پاس موجود بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں‘۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ’ سجل ان کی والدہ کے انتقال کے بعد سے ہر دوسرے دن اُنہیں میسج یا کال کرکے پوچھتی ہیں کہ وہ کیسا محسوس کررہے ہیں‘۔

اُنہوں نے سجل علی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’سجل ایک خوبصورت دل والی اُن کی بہترین دوست ہیں ‘۔

عمران عباس نے سجل علی کو دعا دیتے ہوئے لکھا کہ’ ہمیشہ اسی طرح مسکراتی رہو‘۔

جبکہ ایک اور صارف کے سوال پر اُنہوں نے اداکارہ صنم جنگ کے بارے میں پوچھنے پر کہا کہ ’ دوستی ہو تو ایسی ہو‘۔

عمران عباس کی اس بات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اُن کی زندگی کے مشکل ترین وقت میں صنم جنگ نے بھی اُن کا بہت خیال رکھا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید