• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجرنگی بھائی جان کی منی نے اپنا ایوارڈ سلمان خان کے نام کردیا

ممبئی (آئی این پی) بولی وڈ فلم بجرنگی بھائی جان میں منی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ہرشالی ملہوترہ نے اپنا ایوارڈ سلمان خان کے نام کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بجرنگی بھائی جان میں غلطی سے سرحد پارکرنے والی پاکستانی بچی کے کردار عمدگی سے ادا کرنے پراداکارہ ہرشالی ملہوترہ کو بھارت رتن ڈاکٹرامبیدکرایوارڈ 2022 سے نوازا گیا۔ہرشالی ملہوترہ نے سوشل میڈیا پرایوارڈ کے ساتھ تصویرشئیرکرتے ہوئے اپنا ایوارڈ بجرنگی بھائی جان یعنی سلمان خان کے نام کردیا۔سلمان خان نے ہرشالی ملہوترہ کو بجرنگی بھائی جان میں منی کے کردار کے لئے چانس دیا تھا۔2015 میں ریلیزہوئی فلم بجرنگی بھائی جان میں ہرشالی ملہوترہ نے قوت گویائی سے محروم پاکستانی بچی کا کردار عمدگی سے ادا کرکے شہرت حاصل کی تھی۔بجرنگی بھائی جان کوپاکستان میں بہت پسند کیا گیا تھا۔ دریں اثناءبولی وڈ کے سپرا سٹار سلمان خان کی جانب سے اپنی سپر ہٹ فلم بجرنگی بھائی جان کے سیکوئل کے اعلان کے بعد ہدایتکار کبیر خان نے ایک مرتبہ پھر اس کی تردید کرتے ہوئے فلم کو سلمان خان کی اپنی فلم قرار دے دیا، جبکہ وہ فلم کا سیکوئل بنانے کے حق میں بھی دکھائی نہیں دے رہے۔ ایک حالیہ انٹرویو کے دوران بجرنگی بھائی جان کے ہدایت کار کبیر خان کا کہنا تھا کہ پون پترا بھائی جان ممکنہ طور پر لکھی جارہی ہوگی۔واضح رہے کہ سلمان خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اشارہ دیا تھا کہ ان کی فلم بجرنگی بھائی جان کا سیکوئل بنایا جائے گا جس کا نام پون پترا بھائی جان ہوگا۔ ساتھ میں سلمان خان نے یہ بھی بتایا تھا کہ فلم کا اسکرپٹ بھی تیار ہوگیا ہے، جس کی کبیر خان نے تردید کی تھی۔

دل لگی سے مزید