• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ مری کی تحقیقاتی کمیٹی کا متاثرہ علاقوں کا دورہ، بیانات ریکارڈ کئے

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)سانحہ مری کی تحقیقاتی کمیٹی کا متاثرہ علاقوں کا دورہ ،بیانات ریکارڈکئے، امکان ہے کمیٹی اپنی رپورٹ مرتب کر کے16جنوری کو وزیر اعلیٰ کو پیش کریگی، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر سانحہ مری کی تحقیقات کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی نے بدھ کے روز مری کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، کمیٹی کے کنونیئر ایڈیشنل چیف سیکریٹری ظفر نصراللہ کی سربراہی میں سیکریٹری پنجاب محمد علی فراز اسد گیلانی اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب فاروق مظہر سمیت چار اراکین پر مشتمل کمیٹی نے کلڈنہ اورسنی بنک سمیت برفباری سے متاثرہ سے دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور برفانی طوفان میں بچوں اور خواتین سمیت22افراد کی المناک موت کی وجوہات کاجائزہ لیا، کمیٹی نے اس حوالے سے متعلقہ انتظامی و سرکاری افسران کے علاوہ شہریوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے، دوران انکوائری انکشاف ہوا کہ راولپنڈی میں محکمہ موسمیات کا کوئی آفس ہی نہیں جو سرکاری طور پر راولپنڈی اور مری انتظامیہ کے ساتھ رابطہ میں ہو، مری میں بھاری برفباری کی پیشن گوئی تو پبلک کی گئی لیکن برفانی طوفان بالخصوص چالیس پچاس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائوں کی کوئی اطلاع نہیں جاری ہوئی۔کیونکہ محکمہ موسمیات کے پاس اس نوعیت کا انفراسٹرکچرہی موجود نہیں۔محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے ہائی وے مکینیکل کی کارکردگی پر دوران انکوائری سنگین سوالات اٹھائے گئے ،این ایچ اے سے مری موٹر وے کے بارے پوچھ گچھ کی گئی۔اے سی مری،اے ایس پی مری اور سی ٹی او کے علاوہ مری میں تعینات اور زمہ دار محکموں کے آپریشنل سٹاف سے بیانات لئے گے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید