• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن میں پارٹیاں منعقد کرنے پر ڈاؤننگ اسٹریٹ کی ملکہ سے معذرت

لندن (جنگ نیوز) لاک ڈاؤن کے دوران پارٹیاں منعقد کرنے پر ڈاؤننگ سٹریٹ نے ملکہ سے معذرت کی ہے۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے دفتر نے ملکہ کے شوہر پرنس فلپ کی آخری رسومات سے ایک رات پہلے وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ پر منعقد کی جانے والی دو تقریبات پر ملکہ سے معذرت کر لی ہے۔ گزشتہ عرصے میں اس حوالے سے وزیر اعظم بورس جانسن کو شدید تنقید کا سامنا ہے کیونکہ ان پارٹیوں کے انعقاد کو خفیہ رکھا گیا تھا اور وزیر اعظم نے کھلے بندوں یہ اعتراف نہیں کیا تھا کہ جب باقی ملک میں کووڈ کی وجہ سے تقریبات پر پابندیاں عائد تھیں تو ان کی اپنی رہائش گاہ پر عملے کے لیے پارٹیاں منعقد ہوتی رہی ہیں۔ جمعہ کے روز وزیر اعظم کے ترجمان نے کہا کہ یہ بات ’انتہائی قابل افسوس ہے کہ یہ تقریب ایک ایسے وقت میں ہوئی جب قومی سطح پر (پرنس فلپ کی موت کا) سوگ منایا جا رہا تھا۔ بورس جانسن خود ان تقریبات میں موجود نہیں تھے، لیکن انھیں تنقید کا سامنا ہے کہ انھوں نے حکومتی پابندیوں کی خلاف ورزی کی۔

یورپ سے سے مزید