• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کونسل الیکشن میں کنزرویٹو یا اسکاٹش نیشنل سے اتحاد نہیں ہوگا، انس سرور

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) اسکاٹش لیبر پارٹی کے سربراہ انس سرور نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی5مئی کو ہونے والے کونسل کے الیکشن میں کنزرویٹو یا اسکاٹش نیشنل پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی اور نہ ہی ان کے ساتھ مل کر کولیشن گورنمنٹس بنائے گی لیکن وہ اقلیتی حکومتیں بناسکتے ہیں جو مقامی مسائل اور پالیسیوں کی بنا پر دوسروں کی حمایت حاصل کرسکتی ہیں۔ انس سرور نے ان رپورٹس کو بھی مسترد کردیا کہ لیبر پارٹی کونسلز یا پارلیمنٹ کے الیکشن میں ایسے افراد کو اپنا امیدوار بناسکتی ہے جو اسکاٹ لینڈ کی برطانیہ سے آزادی کے حامی ہیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ہم برطانیہ کی سالمیت اور بدستور اس کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں لیکن ہم ایسے افراد کو اپنا امیدوار بناسکتے ہیں جوکہ ماضی میں آزادی کے حامی تھے لیکن اب انہوں نے اپنے خیالات بدل لیے ہیں ہم ایک اصلاح شدہ اور تجدیدی یوکے چاہتے ہیں اور مجھے امید ہے کہ ہمارے تمام ممبران ہمارے منشور پر عمل کریں گے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ انس سرور واحد پاکستان نژاد شخص ہیں جو پاکستان سے باہر دنیا بھر میں کسی بڑی سیاسی پارٹی کے سربراہ ہیں۔

یورپ سے سے مزید