• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے شمالی کوریا پر پابندی عائد کردی

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) شمالی کوریا کی جانب سے یکے بعد دیگرے بیلسٹک میزائل کے 3تجربات کے بعد واشنگٹن کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق پیانگ یانگ کے میزائل پروگرام کے تناظر میں امریکا نے شمالی کوریا پرنئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے شمالی کوریا کی 6 کمپنیوں پر پابندی عائد کی ہے۔ اس کے علاوہ شمالی کوریا کومیزائل پروگرام میں مدد فراہم کرنے پر ایک روسی کمپنی پابندیوں کی زد میں ہے۔ امریکا نے روسی کمپنی پرالزام عائد کیا ہے کہ اس نے شمالی کوریا کے میزائل پروگرام کے لیے روس اورچین سے مختلف پرزوں کی خریداری کی۔ امریکی محکمہ خزانہ کے بیان میں کہا گیا کہ نئی پابندیوں کا مقصد شمالی کوریا کومیزائل پروگرام میں مزید پیشرفت سے روکنا ہے۔ یاد رہے کہ شمالی کوریا نے کچھ دنوں کے وقفے سے 3 میزائل تجربات کیے ہیں ، جن میں 2 میزائل تجربات گزشتہ ہفتے کیے گئے تھے۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے تیسرے تجربے کے دوران معاینہ بھی کیا تھا۔ ادھر جنوبی کوریا اور جاپان کی جانب سے بھی میزائل تجربات پر گہری تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے اقدام کی مذمت کی گئی تھی۔
یورپ سے سے مزید