• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عام انتخابات پی ٹی آئی کا آخری انتخاب ثابت ہوگا، ن لیگ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک پر مہنگائی کی قیامت نازل کرنے والوں کے چہرے قوم پہچان چکی ہے، عام انتخابات پی ٹی آئی کا آخری انتخاب ثابت ہوگا۔

 لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل میں کہا ہے کہ منی بجٹ مسلط کرنے والے غریب دشمن کرپٹ مافیاز کے چہرے قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔

عام انتخابات پی ٹی آئی کا آخری انتخاب ثابت ہوگا، ان شا اللّٰہ آٹا، چینی، گھی، بجلی گیس، دوائی، کھاد، روزگار، ڈالر چور چہروں سے قوم کو ہمیشہ کے لئے نجات ملنے والی ہے۔

انہوں نے کہ ایک جھوٹے چہرے نے کہاتھا کہ خودکشی کرلوں گا، آئی ایم ایف نہیں جائوں گاجھوٹ بولنے والے عوام کو چہرہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ملک پر مہنگائی کی قیامت نازل کرنے والوں کے چہرے قوم پہچان چکی ہے۔

اہم خبریں سے مزید