راولپنڈی(نمائندہ جنگ)سانحہ مری پر سرکاری افسران،ہوٹلز اینڈ ریسٹور نٹس،موٹلز،ٹک شاپس،کیفے ٹیریا،پارکنگ ایریاز اور دیگر کاروباری مراکز کے مالکان کے خلاف مقدمہ قتل کے اندراج کیلئے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں رٹ دائر کی گئی ہے۔جس پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نےنوٹس جاری کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی،اسسٹنٹ کمشنر مری،مجسٹریٹ پرائس کنٹرول،ڈسٹرکٹ و تحصیل ایڈمنسٹریشن اور وزارت سیاحت کے سیکرٹری سے جواب طلب کرلیا ہے۔