اسلام آباد(رپورٹ:،رانامسعود حسین) وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا کہ جیل قواعد بھی قانون سے متجاوز معافی کا حق نہیں دیتے ،عمر قید کے مجرم کی سزا میں معافی کے بعد بھی اس کی حقیقی قید کی مدت 15سال سے کسی صورت بھی کم نہیں کی جا سکتی۔ جسٹس روزی خان بریچ کی سربراہی میں جسٹس سید ارشد حسین شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے قتل کے مقدمہ کے سزا یافتہ مجرم کی سزا میں معافی سے متعلق مقدمہ کے فیصلے میں پاکستان پرزن رولز 1978 کے رول (ii)217 کی وضاحت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جیل کے قواعد بھی قانون سے متجاوز معافی کا حق نہیں دیتے ہیں۔