• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر داخلہ محسن نقوی کو عدالت کا وزیر کہنے پر سندھ ہائیکورٹ سینئر وکیل انور منصور پر شدید برہم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کاٹن ایکسچینج عمارت کیس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو عدالت کا وزیر ظاہر کرنے پر سندھ ہائی کورٹ سینئر وکیل انور منصور خان پر شدید برہم ہوگئی ، جسٹس محمد سلیم جیسر نے استفسار کیا کہ آپ کیسی بات کر رہے ہیں ہمارا بھی کوئی وزیر ہوتا ہے؟ فاضل جج کی ناراضگی دیکھ کر سینئر وکیل انور منصور خان نے وضاحت کرنی چاہی لیکن جسٹس جیسر نے کہا کہ بات ادھر ادھر نہ گھمائیں سیدھا بتائیں کہ ہمارا بھی کوئی وزیر ہے؟
اہم خبریں سے مزید