اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے فاطمہ الزہرا المنصوری کو مملکت مراکش کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیرِاعظم مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔خاتونِ اول نے کہا کہ مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیرِاعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی ہونے کے ناطے وہ اس تاریخی موقع سے خصوصی نسبت محسوس کرتی ہیں۔