• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرب امارات میں دبئی سے ابوظبی ریل سفر کا نیا دور شروع

دبئی (سبط عارف) متحدہ عرب امارات میں بین الامارات ریل سفر کے نئے دور کا آغاز ہو گیا۔ بدھ 30ستمبر کی صبح دبئی کے ایلایس اسٹیشن پر اتحاد ریل کی مسافر ٹرین سروس کے آغاز کے موقع پر خاصی گہماگہمی رہی۔سورج طلوع ہونے سے پہلے ہی آن لائن ٹکٹ بک کرنے والے مسافر اسٹیشن پہنچ گئے جبکہ میڈیا نمائندوں اور غیر ملکی مسافروں کی بڑی تعداد بھی تاریخی ریل سفر کا حصہ بننے کے لیے موجود تھی۔اتحاد ریل نے مسافروں کا استقبال مفت ناشتے اور یادگاری تحائف سے کیا۔

اہم خبریں سے مزید