• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصری سفیر سے نورالحق قادری ،سعید الحسن شاہ کی ملاقات،روابط پر اتفاق

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعید الحسن شاہ کی مصری سفیر ڈاکٹر طارق دحروج ، اور وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کے مابین اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ جس میں لاہور میں ازہری انسٹیٹیوٹ (ازہر یونیورسٹی )کے کیمپس، ازہر یونیورسٹی کے ساتھ علمی، دعوتی اور ثقافتی روابط کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات مصری سفیر کے ہمراہ فرسٹ اور سیکنڈ سیکرٹری جبکہ محکمہ اوقاف پنجاب سے ڈی جی اوقاف سید طاہر رضابخاری اور دیگر ماہرین نے خصوصی شرکت کی۔اس ملاقات میں وزیر اوقاف و مذہبی امور سی سعید الحسن شاہ نے کہا کہ لاہور میں ازہری انسٹیٹیوٹ میں حفظ قرآن پاک، سیرت النبی ؐ،تصوف اور سلوک، عربی زبان لازمی مضامین کے طور پر پڑھائے جائیں گے۔لاہور میں ازہری انسٹیٹیوٹ کے پہلے مرحلے میں پرائمری تا مڈل اور مرحلہ وار بی ایس تک درجہ دیا جائے گا۔ازہری انسٹیٹیوٹ کے قیام کا مقصد قرآن کو صحیح تلفظ کے ساتھ پڑھنا اور سمجھنا ہے۔