• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولاناعبدالقادرآزاد کی خدمات کوہمیشہ یاد رکھاجائیگا،اتحادامت کانفرنس

لاہور(خبر نگار) مجلس علماءپاکستان کے زیر اہتمام بادشاہی مسجد لاہورمیں سابق خطیب بادشاہی مسجد مولانا ڈاکٹر سید محمد عبدالقادر آزاد کی یاد میں سالانہ داعی اتحادامت کانفرنس کا اہتمام کیاگیا جس کی صدارت مولانا سید محمد عبدالخبیرآزاد خطیب نے کی، کانفرنس کے مہمانان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز،مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، جواد اکرم، ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری تھے ، مفتی مبشراحمد،مولانا سردار محمد خان لغاری، علامہ زبیراحمد ظہیر، فتح محمد راشدی، مولانا شفیق الرحمن، پیرعثمان نوری، حافظ کاظم رضانقوی، علامہ رشید ترابی،مولانا عبدالستار نیازی، حافظ خالد حسن،علامہ شکیل الرحمن ناصر، پیرولی اللہ شاہ بخاری،پیرمحمد شاہ حسین،علامہ سجاد جوادی،مولانا الطاف گوندل، ڈاکٹر فیاض رانجھا،قاضی عبدالغفار قادری، پیرقاری خضرحیات ساجد،میاں اجمل عباس، پروفیسرظفراللہ جان، مولانا عبیداللہ، قاری انیس الرحمن،قاری ظہوراحمد، صاحبزادہ سید عبدالقدیر آزاد، صاحبزادہ سید عبدالبصیر آزاد، صاحبزادہ سید عبدالکبیر آزاد، حافظ سید عبدالرزاق آزاد،حافظ سید عبدالرازق آزاد، مولانا شعیب الرحمن قاسمی،مفتی سید عاشق حسین شاہ، خواجہ جاوید اسلم،چوہدری شہباز،بلال احمد میر، قاری طیب ودیگرنے شرکت کی،مقررین نے کہا کہ مولانا ڈاکٹر سید محمد عبدالقادر آزادکی روشن خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا،وہ امن و اتحاد،رواداری اور بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کے عالمی مبلغ اورسفیرتھے ان کی کوششوں سے پاکستان میں امن مضبوط ہوا اور اتحاد و رواداری کو فروغ حاصل ہوا، مولانا آزاد انقلابی شخصیت کے مالک تھے،انہوں نے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے بے مثال جدوجہد کی، انہوں نے وطن عزیز پاکستان،ریاستی اداروں اور افواج پاکستان کے خلاف مسلح بغاوت کو حرام قرار دیا ،وہ ایک پرامن اور مستحکم وخوشحال پاکستان کے لیے جدوجہد کرتے رہے اورانتھک جدوجہد کے بعدانھوں نے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا،مولاناڈاکٹرسید محمد عبدالقادرآزاد کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں امن وسلامتی،رواداری،مذہبی ہم آہنگی اور اتحادامت کا عظیم کام مولانا آزاد نے شروع کیا ،وہ کامیابی کے راستے طے کرتا ہوا منزل مقصود کو پہنچا”پیغام پاکستان“ مولاناڈاکٹر سید عبدالقادر آزاد کے فلسفہ اتحاد ویکجہتی اور امن و سلامتی کاترجمان ہے،آج پیغام پاکستان ملک کے ہر گھر کی آواز بن چکا ہے، انہوں نے ملک میں فسادات کی آگ کو بجھادیا اور امن و سلامتی کے چراغ روشن کیے،کانفرنس کے آخر میں پاکستان کی سلامتی،افواج پاکستان کی مضبوطی،عالم اسلام کے اتحاد وخوشحالی،فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور سانحہ مری میں وفات پانے والے لوگوں کے لیے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے اجتماعی دعاکی گئی۔