لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایت پر عوامی شکایات کے فوری اور شفاف ازالے کے لیے کھلی کچہریوں کا باقاعدہ اور مربوط نظام اپنایا گیا، جس کے تحت یکم جولائی 2024 سے 30 جون 2025 کے دوران مجموعی طور پر 48,693 کھلی کچہریاں منعقد کی گئیں جن میں 293417 شکایات موصول ہوئیں لیسکو حکام نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 292,067 شکایات کا ازالہ کر دیا جبکہ 1350 شکایات زیر التوا ہیں اور ان پر کام جاری ہے۔