لاہور(خصوصی رپورٹر ) گزشتہ شب سے لاہور میں وقفے وقفے سے جاری موسلا دھار بارشوں کے دوران ضلعی انتظامیہ، واسا لاہور مکمل طور پر متحرک اور فیلڈ میں سرگرم رہے۔رات بھر ہونے والی بارش کے دوران صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین، وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد، کمشنر لاہور زید بن مقصود، ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید، ایم ڈی واسا غفران احمد اور ڈپٹی کمشنر لاہور موسی رضا فیلڈ میں موجود رہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب آپریشن کا خود معائنہ کیا۔