لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر و پاپولیشن خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ ملک میں دواسازی (فارماسیوٹیکل) کی مارکیٹ تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور محکمہ صحت و آبادی دواسازی کے ریگولیٹری نظام میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے یہ بات انہوں نے سینیگال کے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر نے وفد کو پاکستان میں ادویات کے ریگولیٹری نظام پر وفاق اور صوبہ کی ذمہ داریوں بارے بھی آگاہی فراہم کی،پنجاب نے ادویات کے معیار اور نگرانی کے نظام کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا ہے ۔