• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

UHS کا نرسنگ میں PHD پروگرامز شروع کرنے کا اعلان

لاہور ( جنرل رپورٹر ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے نرسنگ میں پی ایچ ڈی اور شام کے وقت ماسٹر آف سائنس ان نرسنگ پروگرام کے اجراء کا اعلان کیا ہے۔یہ اعلان یو ایچ ایس کے وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور نے بدھ کے روز علامہ اقبال میڈیکل کالج (اے آئی ایم سی) کالج آف نرسنگ کی فیکلٹی سے ملاقات کے دوران کیا۔ فیکلٹی پر مشتمل 26 رکنی وفد کی سربراہی کالج کی پرنسپل فرزانہ اقبال کر رہی تھیں۔ موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر نادیہ نسیم، رجسٹرار کرن فاطمہ، ڈائریکٹر میڈیکل ایجوکیشن پروفیسر سمیرا احسان اور کالج کی پرنسپل پروفیسر فرزانہ اقبال بھی موجود تھیں۔
لاہور سے مزید