لاہور(خبرنگار) سیکرٹری /چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضابخاری نےحضرت علی ہجویریؒ کی عظیم تصنیف کشف المحجوب کی ہزار سالہ تقریبات کے سلسلے میں ایوان ِ اوقاف میں منعقدہ ”کوآرڈنیشن کمیٹی“ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ہزار سالہ تقریبات میں معاصر اسلامی دنیا ایران، ترکی، مصر اور افغانستان سے ہجویریات کے ماہرین شریک ہوں گے، اس موقع پر ”الہجویر اَیپ“بھی متعار ف ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخشؒ کی آمد سے، اس خطّے میں شجرِ اسلام کی آبیاری ہوئی۔ عصرِ حاضر میں انتہا پسندی کے تدارک اور تشدّد کے خاتمے کے لیے سیّد ہجویر کی تعلیمات سے استفادہ لازم ہے۔