• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باچا خان کی جدوجہد کے باعث پشتون ترقی کی راہ پر گامزن ہیں، اے این پی

کوئٹہ ( آئی این پی ) عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر جمال الدین رشتیا نذرعلی پیر علی زئی ، شان عالم کاکڑ ، غلام کاسی ، ثنا اللہ کاکڑ، زمان کاکڑ، اخلاق بازئی اسد کاکڑنعیم آغا نے کہا ہےکہ باچاخان اور ولی خان کی برسی 20جنوری کو کوئٹہ سائنس کالج میں منائی جائے گی جبکہ 21جنوری کو ہرنائی میں ایک جلسہ عام ہو گا جس میں باچاخان اور ولی خان کی جدوجہد اور افکار کے حوالے سے پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قیادت اظہار خیال کرینگے ۔ یہ بات انہوں نے کلی صوفی اور سملی کچلاک کے یونٹوں کے دورے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ باچاخان نے پشتونوں کو ایک مہذب قوم بنانے کیلئے طویل جدوجہد کی اور پشتونوں کو تعلیم یافتہ قوم کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے اس وقت ان جابر قوتوں کے خلاف جدوجہد کی ہے جس سے آج پشتون قوم ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے اور اسی طرح خان عبدالولی خان نے ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کیلئے آمر قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے آج اگر ملک میں جمہوریت مضبوط ہے تو یہ ہمارے اکابرین کی مرہون منت ہے۔
کوئٹہ سے مزید