کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے علاقے کلی لو ہڑ کاریز بر ما ہوٹل کے رہائشی رحمت علی ولد عبدالرحیم جتک نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا بیٹا مصعب الرحمٰن جو 8 ماہ سے لاپتہ ہے اور ہمارا مصعب الرحمٰن سے کوئی رابطہ نہیں۔ ہمیں شک ہے کہ وہ مسلح تنظیموں کے ساتھ مل گیا ہے۔ میرا اور میرے خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ۔ انہوں نے کہا ک میرا دوسرا بیٹا عبد الرازق اری گیشن کالونی سریاب روڈ پر سینٹری کی دکان چلاتا ہے۔جس کو 16 فروری 2026 کو گھر سے گرفتار کیا گیا، میری تمام اداروں سے اپیل ہے کہ میرے بیٹے عبدالرازق کو رہا کیا جائے۔