• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داخلہ مہم کے دوران 34 ہزار بچوں کو داخل کرنیکا ہدف

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان میں داخلہ مہم کے دوران 34 ہزار بچوں کو داخل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیاہے 70 فیصد غیر فعال سکولوں کو فعال بنادیا گیا ہے کوئٹہ شہر میں 679 سکولز موجود ہیں جن میں اس وقت 1لاکھ 72 ہزار طلباء زیر تعلیم ہیں ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہر اللہ بادینی نے اپنے دفتر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد انور کاکڑ، ڈی ای او نصیر شاہ اور، عزیز الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ نئے تعلیمی سال کے آغاز میں کوئٹہ کے 679 سکولوں میں داخلہ مہم کے دوران 34 ہزار بچوں کو داخل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے700 سے زائد اساتذہ کو کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا اور 70 فیصد غیر فعال سکولوں کو فعال بنادیا گیا ہے والدین بچوں کو سکولوں میں داخل کرائیں ہماری کوشش ہے کہ تعلیم کے حوالے سے کوئٹہ کو رول ماڈل بنایا جاسکے صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق تعلیم کے فروغ کو یقینی بنانے کے لئے تعلیمی اداروں کو فعال بنانے اور اساتذہ کی استعداد کار کو بڑھاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ طلباء کو تعلیمی اداروں میں تعلیم کے حصول کیلیے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر داخلہ مہم شروع کی ہے۔
کوئٹہ سے مزید