• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد رند کا بخت محمد کاکڑ کے چچا کی وفات پر اظہار تعزیت

کوئٹہ(خ ن) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاونِ خصوصی برائے میڈیا و سیاسی امور شاہد رند نے صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ کے چچا اور فیصل کاکڑ و حاجی خالد کاکڑ کے والد ملک حاجی جمال خان کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں شاہد رند نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی عزیز ہستی کا دنیا سے رخصت ہونا اہلِ خانہ کے لیے ایک بڑا صدمہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ بخت محمد کاکڑ اور ان کے تمام اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
کوئٹہ سے مزید