• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے تمام بارڈرز فوری کھولےجائیں ،جماعت اسلامی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امرا زاہد اختر بلوچ ، ڈاکٹر عطاء الرحمٰن اور بشیر احمد ماندائی نے کہا ہے کہ حکومت موجودہ حالات کے پیش نظر بلوچستان سمیت پورے ملک کے تمام بارڈرز فوری طور کھولےجائیں ، بارڈرز و چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری بند کی جائے تاکہ ملک اور عوام دونوں کو فائدہ ہو انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک بالخصوص بلوچستان بہت مشکل معاشی حالات سے گزر رہا ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پر تیل اور خوردنی ایشاء کی قلت پیدا ہورہی ہے جس سے عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں ۔ بارڈر کھلنے سے روزانہ کروڑوں روپے حکومت کے خزانے میں آسکتے ہیں جبکہ ہزاروں لوگوں کا روزگار بھی بحال ہوجائے گا ۔ بارڈر کی بندش سے خاص طور پر سرحدی علاقوں کے رہائشیوں کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی ایک یا دو دن کی تنخواہیں کاٹنے سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ معیشت کو چلانے کے لیے تجارت اور کاروبار کا جاری رہنا ضروری ہے۔
کوئٹہ سے مزید